Salman Khan K Walid Ki Nawaz Sharif K liye Ghaleez Zaban | TezTV
Breaking News
Salman Khan K Walid Ki Nawaz Sharif K liye Ghaleez Zaban
Salman Khan K Walid Ki Nawaz Sharif K liye Ghaleez Zaban

Salman Khan K Walid Ki Nawaz Sharif K liye Ghaleez Zaban

ممبئی : بھارتی اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے ٹوئٹر پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نئی بحث کا آغاز کردیا، سلیم خان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا وزیراعظم ہے، جس کی کوئی نہیں سنتا۔

بھارتی فلمیں اور فنکار تو پہلے ہی پاکستان دشمنی کیلئے مشہور تھے، مگر اب دبنگ خان کے والد سلیم خان بھی بھارتی پروپگنڈے کے ہنموا بن گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلیم خان نے پاکستانی وزیراعظم کی عزت اور احترام کو بالائے طاق رکھتے ہوئے غلیظ زبان کا استعمال کر ڈالا۔

 

سلیم خان کا کہنا تھا کہ معذرت کے ساتھ، مگر جن لوگوں نے آپ کا نام رکھا اگر ان کو مستقبل اور آپ کے کردار کا انداز ہوتا تو وہ کبھی بھی آپ کا نام نواز شریف نہیں بلکہ “بے نواز شریر” رکھتے۔

اپنی ٹوئٹ میں سلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ “نواز شریف آپ کی تو یہ اوقات ہے کہ خود آپ کے ملک میں آپ کی کوئی نہیں سنتا، نہ آپ کے لوگ، نہ آپ کی آرمی اور نہ آپ کی پارلیمنٹ”۔
انہوں نے کہا کہ “مجھے تو ڈر ہے کہ واللہ آپ کے گھر والے بھی آپ کی سنتے ہونگے یا نہیں”۔
تعجب کی بات ہے کہ ایک ایسی صورت حال میں جب کوئی آپ کی بات سننے میں دلچسپی نہیں رکھتا، آپ پوری دنیا میں گھوم کر بھارت کی شکایت کرتے پھر رہے ہیں، کیا آپ کو لگتا ہے کہ کسی نے آپ کی بات پر توجہ دی ہوگی یا سنا ہوگا ؟؟۔

سلیم خان کی ٹوئٹس اور خیالات سن کر بس زیر لب یہ ہی جملہ آتا ہے کہ “شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار”، وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والا یہ سلیم خان شاید اپنی دو آنکھوں اور کانوں سے مقبوضہ کشمیر میں ہوتے بھارتی ظلم اور بربریت نہ دیکھ اور سن سکتا ہو، ہاں مگر اسے بھارتی پروپگنڈے اور سازشوں کے تحت اپنے ہی ملک پر کیے گئے حملوں میں اپنی حکومت کی طرح پاکستان کا ہاتھ ہی نظر آتا ہے۔

صرف یہ ہی نہیں، ان جیسے بہت ضمیر فروش بالی ووڈ کی دنیا میں پیش پیش رہتے ہیں، جس کی ایک اور مثال شاہ رخ خان ہے، جس نے اڑی واقعہ میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ھارتی محبت میں چور ایسے ضمیر فروش فنکار شاید سچ اور جھوٹ میں فرق اور وہ وقت بھول گئے، جب اسی بھارت کی سرزمین ان پر تنگ کردی گئی تھی اور یہ گھروں میں بھی محفوظ نہیں رہے تھے۔ سماء

Source: http://www.samaa.tv/urdu/social-buzz/2016/09/529991/

ممبئی : بھارتی اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے ٹوئٹر پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نئی بحث کا آغاز کردیا، سلیم خان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا وزیراعظم ہے، جس کی کوئی نہیں سنتا۔ بھارتی فلمیں اور فنکار تو پہلے ہی پاکستان دشمنی کیلئے مشہور تھے، مگر اب دبنگ خان کے والد سلیم خان بھی بھارتی پروپگنڈے کے ہنموا بن گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلیم خان نے پاکستانی وزیراعظم کی عزت اور احترام کو بالائے طاق رکھتے ہوئے غلیظ زبان کا استعمال کر ڈالا۔ 1/4 Beg your pardon Mr Sharif, If…

Review Overview

User Rating: Be the first one !
0
Read previous post:
Pakistan Par Hamle Ki Ghalti Na Karna .. Lalu Prasad
Pakistan Par Hamle Ki Ghalti Na Karna .. Lalu Prasad

Pakistan Par Hamle Ki Ghalti Na Karna .. Lalu Prasad Ne Bharat Ko Khabardaar Kr Diya. Must Read Now پٹنہ(مانیٹرنگ...

Close